سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک فرضی ناموں سے بنائے گئے اکاؤنٹس بند کر سکتی ہے۔ یہ فیصلہ ایک جرمن عدالت نے سنایا ہے اور اس سلسلے میں پہلے سے سنایا گیا ہیمبرگ کے ایک سرکاری محکمے کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیا عدالتی فیصلہ فیس بک کی بہت بڑی فتح ہے۔کمپنی کا طویل
عرصے سے یہ موقف تھا کہ اس کی ’اصلی نام کی پالیسی‘ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ عام صارفین کو علم ہو کہ وہ اگر کسی کے ساتھ رابطہ کرتے ہیں یا اسے اپنی ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں تو وہ کون ہے۔
’ فیس بک‘ کے مطابق اس طرح انٹرنیٹ کی وسیع و عریض دنیا میں صارفین کو کسی بھی طرح کی زیادتی یا ناانصافی سے بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔